The Word Made Flesh اور کلام مجسم ہوا

"اور کلام مجسم ہوا، اور ہمارے درمیان خیمہ زن ہوا۔ اور ہم نے اس میں باپ کے اکلوتے بیٹے کا جلال دیکھا۔ جو فضل اور سچائی سے معمُور تھا۔ " یوحنا ا:14

یوحنا کی انجیل کے تعارفی الفاظ اپنی کتاب کے خلاصے کو بیان کرتے ہیں۔اس قرارداد کے ساتھ کہ یسوع ہی لوگاس ہے۔ "کلمہ مجسم ہوا" زندگی اور روشنی کا ظہوُر ہوا تاکہ تاکہ مرد اور خواتین توبہ حاصل کرسکیں۔  وہ صحیح معنوں میں خیمہ ہے۔ جہاں پر خداوند کا جلال رہتا ہے۔ نہ کہ بیابان کے خیمہ میں اور یروشیلم کی ہیکل میں  خدا کا بیٹا صحیح منعوں میں خدا کااظہاراور  عکاس ہے۔

اس کی موت اور جی اٹُھنا سے لے کر، یسُوع ہی ایسی جگہ ہے جہاں پر اس کی موجوُدگی کو محسُوس کیا جا سکتا ہے۔ کلمہ مجسم ہوا کو مطلب ہے کہ آپ خدا کو حضوُری کو پا سکتے ہیں۔ وہ ہی ایسی جگہ ہے جہاں پر خدا کی پرستش ہوتی ہے۔


Sunrise Photo by Terry Tan De Hao on Unsplash
[طلوع آفتاب کی تصویر بذریعہ ٹیری ٹین ڈی ہاؤ پر Unsplash]

اس کا جلال خیمے کی دیواروں تک محدود نہیں ہے جو کہ ہاتھ سے بنائی گئی ہیں۔ ا کی موجودگی اور پہنچ لاوی کاہنوں تک محدود نہیں ہے۔اس کی کلیسیا کے تمام لوگوں نے اس کا جلال دیکھا ہے۔ "اور کلام مجسم ہوا اور ہمارے درمیان خیمہ زن ہوا۔"

خدا کا زندہ کلام اس کے خوُن اور گرشت میں مجسم ہوا۔ اس ناصرت سے تعلق رکھنے والے آدمی میں ۔ تاکہ تمام لوگ اس کی الہیٰ فطرت کو دیکھ سکیں جو اس کی زندگی میں بیان کی گئی۔

یسوُع خدا کا اظہار ہے۔ کلام ، کاموں ، موت اور جی اٹُھنے میں۔ جیسا ہم نے دیکھا اور سنُا ہے۔ صحیح معنوں میں لوگاس کا اوتار ہوا، انسانی شکل میں جو کہ یسوُع مسیح تھا۔

لفظ خیمہ کی تفصیل اس واقع کی بازگشت ہے جو خدا نے کوہِ سینا پر پتھر کے اُوپر دس احکام لکھے تھے۔ اب خدا کا کلام یسوع مسیح کی صورت میں مجسم ہوا ہے۔

سیکینو ایک یونانی لفظ ہے جس کا مطلب خیمہ ہے۔ خدا نے موسیٰ کو حکُم دیا کہ وہ اس کے لئے پناہ گاہ تیار کرے۔ کہ ان کے درمیان قیام پزیر ہو سکے۔ انھوں نے خیمہ کو گاڑھا اور میٹنگ کے لئے جگہ بنائی۔ جب موسیٰ اس خیمہ کے اندر داخل ہوا۔ اور بادلوں کا ستوں خیمہ کا باہر آ کر کھڑا ہو گیا۔ بیابان میں خیمہ یسوع مسیح کے آنے کی پشین گوئی تھی۔

 

سچائی اور فضل     Grace and Truth

خرُوج کی کتاب میں میٹنگ والا خیمہ کو ہم ایک گواہی والا خیمہ ہے۔ یہ وہ خیمہ جہاں پر یہواہ کی موجودگی بادلوں کے ستوُن کی شکل میں دن کے وقت اور آگ کے ستوُن کی شکل میں رات کے وقت دیکھی گئی۔ اب اُس کی پناہ گاہ اس کے لوگوں کے درمیان ہے۔  خرُوج 40: 34-35 ، عدد 9: 15-23

یوحنا اعلان کرتا ہے " ہم اس کا جلال پورے فضل اور سچائی کے ساتھ دیکھتے ہیں۔" یوحنا می انجیل کی یہ آیت ہمیں خروج کی کتاب کی تصویر کی عکسی کرتی ہے۔ یہ بازگشت خدا کی اپنی تفصیل بیان کرتی ہے۔ موسیٰ نے یہواہ کا جلال دیکھنے کے لئے کہا تھا، کوئی انسان میرا چہرہ نہیں دیکھ سکتا، یہواہ نے موسیٰ کو پتھر کے شگاف کے پیچھے رکھا اور وہ گزُر گیا، اور اس کو اپنے صرف پیچھے سے عکس دیکھنے کا موقع ملا۔

یہواہ، یہواہ ہمدردی اور فضل کرنے والا خدا، جو غصہ کرنے میں دھیرہ، اور رحم، پیار اور محبت کرنے میں سب سے بڑھ کے۔

خداوند کا جلال یسوع میں ظاہر ہوا۔ اور یوحنا کی انجیل میں یہ بیان ہے۔ ناصرت کے لوگوں نے یہواہ کا جلال یسوع میں دیکھا۔ نہ کہ موسیٰ کی طرح اس کا عکس پیچھے سے دیکھا۔

جس نے بیٹے کو دیکھا، باپ کو دیکھا پے۔ یسوع ہی ہے جو ہر مرد اور عورت کے لئے خدا کی موجودگی کا ذریعہ ہے۔ یہاں تک کہ اب فردوس کے فرشتے بھی ابنِ آدم کے آگے جھُکتے ہیں۔

یوحنا 1: 51 ،  باب 14: 6-7 ، باب 17: 24

یسوع کا جلال سچائی اور فضل سے بھرا ہوا ہے۔ یہ اس اعلان سے مطابقت ہے جب یہواہ موسیٰ کے پاس سے گزُر گیا۔   میں یہواہ ہوں جو پیار، رحم اور وفاداری سے برا ہوا ہوں۔ یہواہ کا جلال موسیٰ کے لئے ایک جھلک تھی اور یسوع مسیح پر مکمل اور پوری طرح ظاہر ہوا۔

یہواہ کی موجودگی صرف خیمہ تک اور سلیمان کی ہیکل تک محدود نہین ہے۔ یہ خیمے اور ہیکل صرف ہاتھ سے بنائے گئے تھے۔ اور اب یہ ناقابلِ استعمال ہیں کیونکہ خدا نے اپنے بیٹے کے ذریعے سب کچھ حاصل کرلیا ہے۔  2 کرنتھینوں 3: 18 ، با ب 4 : 4-6

پرانہ خیمہ بہت ہی شاندار تھا اور خدا کی شان وشوکت کا ایک نمونہ تھا۔ اس کا جلال اور پہنچ کسی طرح بھی کم نہیں تھے۔ یسوع کا جلال بہت ہی کمال تھا۔ کسی کے بھی دیکھنے کے قابل تھا۔  ایمان افضل اور دیکھنے کے قابل تھا۔ " وہ راہ ، حق اور زندگی ہے"۔ اس کے بیغیر باپ کے پاس کوئی نہیں آ سکتا۔

سچائی اور فضل صرف یسوع مسیح ناصری میں پائے جاتے ہیں۔ آمین

آصف کلیم پاکستان  

 Translated by: Asif Kaleem Jamil

Asifkal08@gmail.com

موازنہ کریں:

  • Word Made Flesh - (Jesus is the Logos made flesh, the true Tabernacle where the Glory of God is revealed and the One who reveals Grace and Truth – John 1:14)


Comments

POPULAR POSTS

Héritiers de l'Alliance

New Covenant in the Spirit