اُس کا اختیار - His Authority

 دانی ایل نبی کی پشین گوئی کے مطابق یسوع آدمی کا بیٹا ہے،تمام زمین کی قوموں اور لوگوں پر مسیحا کو خدا کی طرف سے مکمل اختیار تھا۔

یسوع  بیابان میں شیطان کو شکست دینے کے بعد، یسوع گلیل میں خدا کی بادشاہی کی منادی کرنے لگا۔ یسوع نے کہا، تمام کام مکمل ہوا اور خدا کی بادشاہی نزدیک ہے۔ توبہ کرو اور ایمان لاؤ۔ یہ اصطلاح خدا کی بادشاہی ایک بیان کا خلاصہ ہے، جس کا مطلب مختلف چیزیں مختلف لوگوں کی۔ لیکن یسوع ناصری کی عظیم مشن اور جلالی نام سے شناخت ہوئی۔  دانی ایل کی کتاب میں اس کا زکر ملتا ہے۔

کفُر نحُوم کے چھوٹے سے گاؤں کی عبادت گاہ میں وہ داخل ہوا اور بادشاہت کے بارے میں تعلیم دی۔ اس کی تعلیم دینے کے عمل سے سب لوگ حیران ہو گئے۔ اس نے ان کو بتایا کہ "اختیار کس کا ہے"نہ کہ کاتبوں کا۔

Half Dome Sunlight - Photo by Austin Schmid on Unsplash
[ہاف ڈوم ، کیلیفورنیا تصویر کے کاپی رائٹ Austin Schmidt on Unsplash]

یسوع نے ایک آدمی کو بدروُح سے چھُڑایا۔ اس آدمی کو حیران کر دیا اور عبادت گاہ میں موجود لوگوں نے جو دیکھا اس کے بارے سوال کیا۔ یہ کیا ہے؟ وہ پورے اختیار سے بدروُح کو حکم دیتا ہے۔ اور وہ اس کی سنتی ہیں۔  اس کی کلیسیا اس کے اخیتار کو پہچانتی ہے لیکن اس کا زریعہ نہیں جان سکتی۔ مرقس 1: 21-27

کچھ دن بعد ایک معزور آدمی کو اس کے پاس لایا گیا۔ ان کو اس کی شفاء کے بارے کوئی شک نہیں تھا۔ اس کو شفاء دی اور اس کے تمام گناہ بھی معاف کر دئے۔ وہاں کھڑے فریسیوں اور کاتبوں نےکہا خدا کے علاوہ کون گناہ معاف کرسکتا ہے؟

اس کا یہ اعلان اگر توہین نہیں تو ایک مفروضے کا عمل تھا۔ اس نے اس کے علاوہ اپنے اختیار پر گناہ کا قرض اتُارا تھا۔ تورات کے مطابق ہیکل کی رسومات ضروری تھیں۔

یسوع نے تمام ناقدوں کو چیلینج کیا اور کہا کیا یہ آسان ہے ایک معزور/فالج ذدہ سے کہنا تمھارے گناہ معاف ہوئے۔ اور کہنا کہ اٹُھ اور اپنی چارپائی اٹُھا اور چل پھر۔" اگرچہ یہ کہنا آسان تھا۔ لکین الہیٰ اختیار کے بیغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ اس نے یہ نہیں کہا کہ کون سا کام کرنا آسان ہے اور کیا کہنا آسان"

یہ بہت ہی آسان ہے کہ گناہوں سے معافی کا اعلان کرنا۔ لیکن کوئی بھی آپ کی کلیسیا میں سےاس دعوے کے درست ہونے کی تصدیق نہیں کر سکتا۔ یہ کہنا کہ مفلوج آدمی نے شفاء پائی نہایت ہی مشکل ہے۔ جب تک اس کی واضع تصدیق نہ ہو جائے۔ اگر یسوع شفاء دینے کا اختیار کا مظہارہ کر سکتا ہے۔ وہ گناہوں سے معافی کے اختیار کے اعلان کا مظہارہ بھی کرے گا۔

لیکن آپ کو ئہ علم ہونا چاہئے کہ زمین پر
آدمی کے بیٹے کو گناہوں کی معافی کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس نے مفلوج آدمی سے کہا اٹُھ اپنے چاربائی اٹُھا اور اپنے رستے اپنے گھر چلا جا۔ وہ ایک دم سے اٹھا اور سب کے سامنے اپنے گھر چلا گیا۔

یہ سب سے پہلا واقع تھا جو سب کے سامنے دیکھا گیا تھا۔اور یسوع نے اپنے آپ کو آدمی کا بیٹا کہا تھا۔ اس نے یہ نہیں کہا تھا کہ اس کے پاس اختیار  ہے بلکہ یہ کہا تھا کہ آدمی کے بیٹے کے پاس اختیار ہے۔ یعنی گناہوں سے معافی کا اختیار۔

آدمی کا بیٹا  Son of Man

یہ یسوع مسیح کی شخصی پہچان تھی جس کا یسوع کے لئے متی ، مرقس اور لُوقا کی انجیل میں زکر آیا ہے۔ آدمی کا بیٹا ، جس مے پاس یہ اختیار تھا کہ وہ گناہوں کا قرض اتُارے اور بدروُحوں سے چھُڑائے۔

آدمی کے بیٹے کا تصور دانی ایل نبی کی کتاب میں اس کا زکر ملتا ہے۔ اس کا زکر پرانے وقتوں میں ملتا ہے کہ یسوع یعنی آدمی کا بیٹا آسمان پر بادلوں پر آئے گا۔ اس سے آدمی کا بیٹا غلبہ پائے گا۔ اور بادشاہت کرے گا، تمام لوگ اور قومیں اور پر قسم کے زبان بولنے والے اس کی تمجید کریں گے۔ دانی ایل 7 : 13-14

دانی ایل کی کتاب اس کا ساتواں باب میں ایک آرمییک لفظ  شولٹان "ڈومینین " جس کا مطلب خود مختاری ہے۔

حکمرانی کرنے کا اختیار اور حق۔

اس کا اختیار خدا کی طرف سے تھا۔ دانی ایل نبی کی صیحفوں کے مطابق، اس کی خود مختاری کی کوئی حد مقرر نہیں تھی۔وہ زمین پر تمام لوگوں کے لئے تھی، وہ ہمیشہ کے لئے تھی۔

یقیناٗ تورات نے قربانی کی رسموں فراہم کی ہیں جو رسم کو صاف کرنے کے لئے ضروری ہیں۔ ناپاک اور گنایوں کا کفارہ اور مصنفوں سے پوچھنا بلکل غلط نہیں تھا۔ خدا کے سوا کون گناہ معاف کر سکتا ہے۔؟

تاہم انھوں نے ایک بے مثال چیز دیکھی تھی۔ اس لئے ہجوم خدا کی تمجید کرتا تھا۔ چونکہ اس نے انسان کو ایسا اختیار دیا تھا۔ اس لئے وہ اس کی خود مختاری کو توتسلیم کرتے اور ابن آدم کی خدمت کرتے۔

یسوع کے پاس وہ تمام حقوق تھے کہ وہ کسی کے بھی گناہوں کی معافی کا اعلان کرتا۔ اگرچہ وہ شخص ہیکل کے رسمومات کو ماننے والا ہے۔ آدمی کا بیٹا اپنی خود مختاری کا اعلان  زمین پر گناہ  ،رسومات، پاکیزگی، غزایئت ، اور پابندیوں کے بارے یہاں تک کہ سبت والے دن بھی کر سکتا ہے۔

" پس ابنِ آدم سبت کا بھی مالک ہے"

ابنِ آدم کی شناخت ہونے کے بعد اس نے اپنا الہیٰ زریعہ اور خود مختاری کی شناخت بھی ظاہر کی۔ مفلوج کو شفاءدینے کع بعد اس کا دعویٰ درست ثابت ہوا۔ اور دوسرں کو شیطانی روحوں سے چھڑانے سے۔

ابنِ آدم ہونا اس کا سارا جلال نہیں تھا۔ یسعسیاہ نبی کے صحیفے میں اس کی مصلوب خادم کے طور پر زندگی اس کی اصل شناخت بطور ابنِ آدم ظاہر کرتی ہے ۔ جن ابنِ آدم سردار کاہن کے ہاتھوں قتل کیا جائے گا۔ اور اس کو قتل کرنے کے لئے غیر یہودیوں قوموں کے ہاتھوں میں دیا جائے گا۔ ایک وہ جو خدا کی بادشاہت کے لئے چنا گیا ہے۔ پہلے اپنی زندگی دوسروں کے لئے دے پھر وہ داؤد کے تخت کا وارث ہو گا۔

  آمین     Amen  

Translated by: Asif Kaleem Jamil
Asifkal08@gmail.com

موازنہ کریں:

  • His Authority - (Jesus is the Son of Man foreseen by Daniel, the Messiah who has absolute authority from God over the peoples of the Earth)


Comments

POPULAR POSTS

Héritiers de l'Alliance

New Covenant in the Spirit