The Greater Lawgiver عظیم قانون ساز

یسوع کی زندگی ، الفاظ ، اور اعمال، اسرائیل کی تاریخ میں بنیادی تقریبات کی بازگشت ہے۔ خدا باپ نے جو کام ماضی میں شروع کئے تھے ۔ ان کی تکمیل کرتا ہے۔ وہ ایک بہت بڑا قانون ساز ہے۔ مصر سے انخلا کی کہانی کی پشین گوئی کرتا ہے۔ موسیٰ اور یسوع مسیح کو برابر رکھ کو موازنہ کیا جائے۔ متی کی انجیل ہمیں یسوع کی تعلیمات کے لئے تیار کرتی ہے۔ کیسا کہ پہاڑی واعظ بیان کی گئی ہے۔ موسیٰ نے کوہِ سینا پر اسریئل کو قانوں پہنچایا۔ اسی طرح سے یسوع مسیح نے پہاڑی واعظ میں مزید قانون کی اور نبیوں کی تشریح کی۔ جیسا کہ مجوسیوں نے ھیرودیس بادشاہ  کو بتایا ، کہ یہودیوں کا بادشاہ پیدا ہوا ہے۔اس نے ان سے کہا جب وہ تمہیں ملے تو آ کر مجھے بھی خبر دو تاکہ میں بھی اس کو سجدہ کر سکوں۔ مجوسیوں کا خواب میں آگاہی مل گئی تھی کہ۔ ہیرودیس کے پاس واپس لوٹ کر نہ جائیں۔ کیونکہ اس نے اس کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اسی طرح سے جب موسیٰ پیدا ہوا تو مصر کے فرعون نے بھی عبرانی نرسوں سے تمام نئے پیدا ہونے والے بچوں کو مار دینے کا کہا۔ لیکن ان نرسوں کے دل میں خدا کا خوف تھا تو انھوں نے ایسا کرنے سے منع کردیا۔ خروج 1: 17 ، متی 2: 1-12

Green Hill - Photo by Traworld Official on Unsplash
[Photo by Traworld Official on Unsplash]

خدا کے فرشتے نے یوسف کو انتباہ کیا کہ پہلوٹھے کو مصر نہ لے کر جائے۔ کیونکہ ہیرودیس بچے کو تلاش کر کے مار دے گا۔ ایسا ہی اس وقت کے بادشاہ نے کیا، کہ تمام مردانہ پہلوٹھوں کو یروشلیم میں مار دیا جائے۔ یوسف مصر میں ہی رہا۔ جب تک ہوسیا کی پیشن گائی پوری ہوئی اور ہیرویس مر گیا۔ یہ حوالہ اسرائیل کا مصر سے انخلا سے متعلق تھا۔

ہوسیع 11: 1 جب اسرائیل بچہ ہی تھا کہ میں نے اس سے محبت کی۔ اور اپنے بیٹے کو مصر سے بُلایا"

متی 2: 13-16

موسیٰ اٹُھا اور مصر کو بھاگ گیا کیونکہ فرعون اس کو قتل کرنا چاہتا تھا۔اور میدان کے علاقے میں رہا جب تک فرعون مرگیا۔ پھر خدا نے اسرائیل بچے کی کراہنے کی آواز سنُی۔ اور ابراہام کے ساتھ اپنا عہد دہُرایا۔ خرُوج 2: 15-25 ، 3: 14

بپتسمہ لینے کے بعد روُح القُدوس یسوع مسیح کو بیابان میں لے گیا۔ تاکہ شیطان سے آزمایا جا سکے۔ جس طرح آزمائیشوں کا زکر متی کی انجیل میں آیا ہے۔ اسی طرح سے جیسے اسرئیل نے بیابان میں آزمائیشیں سہیں۔ شیطان تمام آزمئیشوں میں فیل ہو گیا اور وہ سرُخ روُ ہوا۔ متی 4: 1-11

بیابان    The Wilderness

  اسرائیل کے لوگوں نے بیابان میں شکایت کی۔ وہ مصر کے ان لمحوں کو یا وقت کو یاد کرتے۔ خدانے ان کو جواب میں "آسمان سے من برسایا" جو انھوں نے کھایا۔ سالوں بعد خدا نے ان کو یاد دلایا۔ کہ اس نے ان کو من کھلایا۔ وہ ان کو اس بات کا یقین دلانا چاہتا ہے کہ انسان صرف روٹی سے ہی جیتا نہ رہاے گا۔ بلکہ ہر اس بات سے جو خداوند کے منہ سے نکلتی ہے۔ یسوع نے شیطان کو بیابان میں یاد دلایا،جب شیطان نے یسوع کو بیابان میں آزمایا " کہ اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو ان پتھروں سے کہہ کہ روٹی بن جایں، جو ہم کھا سکیں۔  خرُوج 16 : 3  ، استثنا 8: 3

مسح کے مقام پر اسرائیلی پانی کی کمی کی وجہ سے آپس میں بُڑبڑائے۔ ایسا کرنے سے وہ یہواہ کو آزمانے لگے۔ کنانان کی سرزمین میں داخل ہونے سے پہلے موسیٰ نے ان کو وہ واقع یاد دلایا۔ اور اسرائیل کو وارننگ دی۔ اپنے یہواہ کو کو مت آزمائیں۔ جیسا کہ تم نے مسح میں ازمایا تھا۔ یسوع نے حوالہ دیا کہ جب شیطان نے اس کو آزمایا کہ ہیکل کی چوٹی سے نیچے چھلانگ لگا دے۔

خرُوج 17: 1-7 ، استثنا 6: 16

جب شیطان نے یسوع کو سیاسی طاقت کا لالچ دیا۔ اس نے موسیٰ کے وہ الفاظ دہرائے جو اس نے اسرائیل کے لئے کہے۔

استثنا 6 : 12-13 " تب خیال رکھو کہ تُم خدانوند کو فراموش نہ بیٹھو، جو تمہیں ملکِ مصریعنی غلامی کے ملک سے نکال لایا۔ تُم خداوند اپنے خدا کا خوف مانواور صرف اسی کی عبادت کرواور اسُی کے نام کی قسمیں کھاؤ"

یسوع نے بیابان سے واپس آ کر انجیل کی خوُشخبری کا اعلان کیا اور خدا کی بادشاہی کی بشارت دی۔ اس وقت ایک بڑا ہجُوم گلیل،ڈیکاپولس، یروشلیم، اور یہودیہ سے اس کے پیچھے ہو لیا۔

 متی 4: 18-25   

ان جگہوں پر اس جہگہ پر جیوگرافی نام اور ہجُوم کا یہودیوں اور غیر یہودیوں کے ہونے کا اشارہ دیتے ہیں۔ متی کی کتاب میں گلیل اور دوسرے جگہوں سے آئے ہوئے ہجوم بالکل اس ہجُوم سے مطابقت رکھتے ہیں جو مصر سے آئے تھے۔

 اس کی توبہ اور معافی اور شاگردیت تعلیمات کے نہیں بلکہ اس کے معجزات، اور شفایئہ کاموں کے بدولت ہجُوم میں سے بہت سارے لوگ اس کے پیچھے ہو لئے۔

تم مجھے پاؤ گے، کیونکہ تُم میرا بدن کھاؤ گے اور روُح القدُس سے بھرجاؤ گئے۔ خرُوج 12:38

استثنا 26 : 8 ، یوحنا 6: 26

خرُوج کی کتاب اور استثنا کی کتاب کے پس منظر ہمیں متی کی انجیل کے پہلے پانچ سے سات باب میں یسوع کی تعلیمات کےلئے تیار کرتا ہے۔ اس نے ہجُوم کو دیکھا اور اپنے شاگردوں کو اوُپر پہاڑ پر آنے کے لئے کہا، اور وہ وہاں ان کو تعلیم دینے لگا۔

متی ہمیں موسیٰ کی زندگی کی بازگشت سنانا چاہتا ہے۔ اسرائیلی میدان میں کیمپ میں بیٹھے تھے اور موسیٰ اوپر خدا کے پاس گیا اور خدا کے 10 احکمات کے الفاظ جو کہ پتھر کی تختی کے اوُپر لکھے تھے حاصل کئے۔ موسیٰ جب پہاڑ پر 10 احکامات کی تختی لینے گیا تو ہارُون صر اس کے ساتھ تھا۔ اور کوئی بھی پادری اوپر نہیں جا سکتا تھا۔ خروُج 12: 12-25

جس طرح موسیٰ خدا کے پاس اوپر گیا اسی طرح سے یسوع مسیح نے بھی وہی الفاظ اپنے شاگردوں کو سکھائے۔ یسوع مسیح نے قانوں کی تشریح کی اور خدا کی مرضی بیان کی۔جس کو آجکل مسیحی لوگ پہاڑی واعظ کے  طور پر یاد کرتے ہیں۔

آمین

Translated by: Asif Kaleem Jamil
Street No9 House No 3787 P-82
Barkatpura Faisalabad 38090
Pakistan 92 306 713000964

موازنہ کریں:

  • Herald of the Kingdom - بادشاہت کے پیش رو - (اس کے بپتسمہ کے بعد ، روح نے یسوع کو شیطان کے ذریعہ آزمانے کے لئے بیابان میں دھکیل دیا ۔  اس نے قابو پالیا اور کامیاب ہوا جہاں اسرائیل ناکام ہوا ۔ )

  • Suffering for Him - اُس کے لئے دکُھ اٹُھانا  - (یسوع کے پیچھے چلنےکے  لئے آپ کی مرضی ضروری ہے کہ آپ اس کی خاطر دکُھ آٹھائیں۔ا ور مسلسل ظلم و ستم اس کی بادشاہی میں اعزاز تصور کیا جائے گا۔)
  • The Greater Lawgiver - (Jesus is the Greater Moses who interprets the Law and the Prophets and brings the promises to fulfillment)


 

Comments

POPULAR POSTS

Héritiers de l'Alliance

New Covenant in the Spirit