Authority over Disease - بیماری پر اختیار

 یسوع نے شکوہ کو پاکیزگی کے ضوابط کے اوپر ترجیح نہیں دی۔ اس کو بیماری سے شفا کے لئے اورمظلوم کو شیطانی روح سے چھُڑانے کے لئے۔ نہ ہی سبت کی پابندی،نہ ہی رسم کی پاکیزگی پر لاوی کے قوانین پر ۔ جس کا مقصد انسانی ضروریات کو پورا کرنے سے روکنا تھا۔ یہ خاص طور پر ان دنوں میں تھا جب اسرائیل کا مسیحا خدا کی بادشاہت کولاگو کررہا تھا۔

اس کہانی میں یسوع نے یہ کیا کہ پطرس کی ساس کو شفا دی تھی۔ مرقس کی انجیل میں وہ بیان کرتا ہے کہ اس نے اس کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔ اس وقت کے دور میں کسی عورت کو ہاتھ سے پکڑنا سماجی طور پر بُرا سمجھا جاتا تھا۔ یہوی رواج میں کسی بیمار کو چھُونااس کی رسمی پاکیزگی کے لئے خطرہ سمجھا جاتا تھا۔ اس سے زیادہ یہ کہ یسوع مذہبی اور سماجی احاطوں میں پُل تعمیر کر رہا تھا۔

Lilly - Photo by Wali-ud-Din Durrani on Unsplash
[تصویر کے کاپی رائٹ Wali-ud-Din Durrani on Unsplash]

وہ کوئی سیاسی انقلابی نہیں تھا۔ یسوع نے سماجی اور مذہبی اکتھ کو اجازت نہیں دی کہ  کوئی اس کو یہودی قوم کو پوری طرح بحال کرنے سے روک سکے۔ چاہے مذہبی اور جسمانی پابندیاں ہوں۔

"جب وہ جلدی سے عبادت گاہ سے باہر آئے تھے۔وہ یوحنا اور جیمس کے ساتھ شمعون اور اندریاس کے گھر گئے تھے۔اب شمعون کی بیوی کی ماں جس کہ بخار تھا۔انھوں نے جلدی سے اس کو بتایا۔ اس نے اس کو ہاتھ سے پکڑا اور اٹُھایا۔اور بخار اس کو چھوڑ گیا۔ اور وہ ان کی خدمت میں لگ گئی۔ اور پھر شام کے وقت جب سورج ڈھل گیا۔ تو وہ اس کے پاس سب بیماروں کو لے کر آئے۔جو بیماری میں جکڑے ہوئے تھے۔ اور اس کے گھر کے باہر تمام شہر کے لوگ جمع ہو گئے۔اس نے بہت سارے لوگوں کو شفا دی۔ جو مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ اور بہت ساروں کی بدروُحوں کو نکالا۔اس نے بدروُحوں کو بولنے نہ دیا۔ کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ وہ کون ہے؟"مرقس 1: 29-34

رسمِ پاکیزگی سے زندگی بچانا زیادہ ضروری ہے۔ کاتبوں اور فریسیوں نے بھی اس کی اجازت دی ہے۔ حالا نکہ یسوع کے ساتھ رسم پاکیزگی کے بارے میں رویہ بلکل مختلف تھا۔ اس بات نے یسوع اور فرسیوں کے درمیان ایک تنازعہ کی صورت حال پیدا کی۔ جو ان معمالات میں بہت ہی تنگ نظر تھے۔

شمعون کی ماں اٹُھ گئی اور یسوع اور اس کے شاگردوں کا انتظار کرنے لگی۔ مرقس یہاں یہ نہیں بتاتا کہ عورت کو آدمیوں کی تابعداری کرنی چاہئے۔

پطرس کی ساس کی فوری شفاء اور جسمانی سرگرمیاں اس بات کو بیان کرتی ہیں۔دوسروں کی خدمت شاگردوں کی مکمل بحالی کی پیروی کرتی ہے۔

 کفُر نحُوم کی عبادت گاہ میں جو واقع ہوا۔ جب یسوع نے سبت کے دن بد روُحوں کو نکالا تھا، سب مرد اور عورتوں نے یسوع کو ملنے گئے تا کہ ان کی جسمانی حال بیان کر سکیں۔ وہ ایسا کرنے کے لئے سبت کے ضابطوں کے مطابق شام تک انتظار کرتے رہے۔ مرقس 1: 21-38

مرقس کی انجیل بیماروں کی شفاء اور بد روُحوں کے درمیان تمیز /فرق بیان کرتی ہے۔

" اس نے بہت ساروں کو شفاء دی جو مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ اور بہت ساری بد روحوں کو نکالا۔"

ان واقعات کے بعد یسوع ایک ویران جگہ پر دعا کرنے کے لئے چلا گیا۔ مرقس  اپنی انجیل میں بتاتا ہے کہ وہ اکیلا ویران جگہ پر دعا کرتا تھا۔

Amen آمین

 

Translated by: Asif Kaleem Jamil
Asifkal08@gmail.com

موازنہ کریں:

  • Authority over Disease - (Neither social conventions nor purity regulations prevented Jesus from ministering to the physical needs of men and women)


Comments

POPULAR POSTS

Héritiers de l'Alliance

New Covenant in the Spirit