Salvation For All - نجات سب کے لئے
[Gall Gabriel - Orbis Terrae کی طرف سے Unsplash پر گلوب تصویر] |
یسوع مسیح نے اعلانیہ بتایا کہ آسمان اور زمین کا کُل
اختیار مجُھے دیا گیا ہے۔ بلکہ جاؤ اور نمام قوموں میں شاگرد بناؤ۔ اس نے شاگردوں
کو بھیجا کہ زمین کے ہر حصے میں اور کونے میں اس کی نجات اور حاکمیت کا اعلان
کریں۔ نجات کا زمانہ اس کی صلیبی موت اور جی اٹھُنے کے سات شرُوع ہوتا ہے۔ اور اس
کا زندگی بخش پیغام تمام انسانوں تک پہنچنا چاہئے۔ خدا کے بیٹے نے نجات اپنے لوگوں
کے لئے حاصل کی۔اور ہمیشہ کی زندگی ہم سب کو بخشی۔ جیسا کہ کلام میں لکھا اور وعدہ
کیا گیا تھا، خدا نے ویسے ہی یسوع کو مسیحا کا تاج بخشا اور سر بلندی عطا کی۔ زبور
2:8 " مجُھ سے مانگ اور میں قوموں کو تیری میراث اور ساری زمین کو تیری ملکیت بناؤں گا۔ اس لئے
اب وہ شاگردوں کو دنیا کے کونے کونے میں بھیجتا ہے اور تمام قوموں میں گناہوں کی
معافی اور خود مختاری کا اعلان کریں۔ شاگردوں پر پاک روُح کی قوت عطا کرنے کے بعد
یسوع نے ان کو اس کے کلام کی خوشخبری اور منادی کرنے کی طاقت عطا کی۔ اور اپنے چرچ
کو اپے عروج سے پہلے ایک مشن عطا کیا۔
اعمال 8:1 "جب پاک روُح تم پر نازل ہو گا تو تم قوت
پاؤ گے اور یروشیلم اور سامریہ اور تمام یہودیہ میں بلکہ زمین کی انتہا تک میرے گواہ ہو گے۔
نجات سب نسلوں اور قوموں کے مرد ، خواتین اور بچوں کے لئے
بغیر کسی رعایت کے ہے۔ یسوع مسیح مر گیا اور باپ نے اس کو مردوں میں سے زندہ کیا۔
اور اب وہ اپنے لئے نہیں جیتا بلکہ خدا کے کئے جو نئی زندگی شروع کی۔
خدا نے انسان کو بہت زیادہ پیار کیا اور اپنا پیارا بیٹا
بخش دیا۔ تاکہ تمام انسان ہمیشہ کی زندگی پائیں۔ یسوع نے اپنے شاگردوں کو وصیت کی۔
کہ کلام کا پرچار مرد اور خواتین اور باپ کے درمیا ن مفاہمت اور مصالحت ہو۔کوئی
بھی اس کے زندگی بخش تحفوں اور معافی کے لائق نہیں۔ لیکن یہ ہمیں مفت میں میسر
ہیں۔ جو مرد اور خواتین توبہ کرتے اور ایمان لاتے ہیں۔وہ رہائی پاتے ہیں۔ جیسا کہ
یسوع مسیح نے صلیب پر جان دے کر ہم سب کو رہائی بخشی۔
یوحنا 3: 16 ،
اعمال 2 :36-38 ، رومنز 3: 24 ،
کرنتھینیوں 5:17-20
یسوع مسیح نے جو دکھ اور تکلیفیں اٹُھایئں، ہمارے "گناہوں
کی خاطر" اور اس کو مردوں میں سے زندہ کیا۔ اور اس کو بلند مرتبہ عطا کیا، اس
کو وہ نام بخشا جو سب ناموں سے اعلی ہے۔ یسوع کا مطلب " خدا بچاتا ہے"وہ
بھیجا گیا اور اپنے لوگوں کو گناہوں سے بچانے کے لئے" متی 21:1
اسی طرح سے جیسے یسوع نے، اور اسرایئل کے خداوند کے طرف سے نجات
کا وعدہ کیا گیا اور وہ سچ ہوا اور اب تمام ولگوں کونجات کی دعوت دی گئی ہے۔ اس کا
بیٹا اس دنیا کے بادشاہوں کا بادشاہ ہے، اور قوموں کا چرواہا ہے۔ انجیل کی روشنی
کی طرف سب ایک دن اس کے سامنے کھڑے ہونگے۔
تمام لوگ اس سے ہی تعلق رکھتے ہیں، وہ اس بات کو سمجھتے ہیں
یا نہیں۔ اس کی صلیبی موت نے شیطان کے سب دعوں کو غلط ثابت کیا ہے۔ اور اس کے
مردوں میں سے جی اٹھنا شیطان کے موت پر غلبے کو بھی توڑا ہے۔ یہ گناہ شیطان اور
موت کے ظلم سے نجات کا ایک بنیادی پیغام ہے۔ جسے تمام انسانوں کو سننا چاہئے۔
خدا نے اپنے بیٹے کے زریعے قطعی اور حتمی طور پر بولا ہے۔
یہ بیٹا ہی ہے جس نے گناہ سے شفافیت حاصل کی ہے۔ لہزا وہ عظیم اعلی کاہن کے طور پر
اعلی مقامات پر عظمت کے داہنے ہاتھ بیٹھا ہے۔ جو اپنے لوگوں میں نجات اورزندگی میں
ثالچی کرتا ہے۔ اس نے اکیلے ہی گناہ اور موت پر فتح پائی ہے۔ وہ اکیلا ہی ہر انسان
کو گناہوں سے معافی اور نجات بخشتا ہے۔ جو اپنے باپ کو تسلیم کرتا اور اس کی زندگی
بخش پیشکش کو قبول کرتا ہے۔
گناہ عظیم سطحی ہے جو ہم میں سے ایک کو غلامی،زوال، نا
اُمیدی اور موت کی مزمت کرتاہے۔
آخر میں نہ تو نسلی ، سیاسی،طاقت اور نہ ہئ معاشی حیثیت سے کوئی فرق پڑے گا۔ بس موت ہم سب کی منتظر ہے۔
مسیح کی صلیبی موت اور جی اٹُھنے سے ہر کوئی خدا کے سامنےگناہوں سے معافی اور انصاف حاصل کر
سکتاہے۔ کوئی یہودی یا غیر یہودی، مرد اور عورت، امیر یا غریب بس یسوع مسیح میں
ایمان سے۔موت ابھی بھی واقع ہوتی ہے،لیکن صرف اس کے شاگردوں کے لئےلیکن جب وہ
دوبارہ لوٹ کے آئے گا موت کا ڈنگ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائگا۔ 1 کرنتھنیوں 15: 20-28 ، 15: 50-57
اس مہربانی کو یا شاندار پیشکش کے نتیجے میں ہمارا ردِعمل
یہی ہونا چاہئے کہ ہم یسوع پر ایمان رکھیں کیونکہ جو خداوند نے یسوع کے زریعے اس
دنیا کے نجات کے لئے حاصل کیا ہے۔ خدا ہر قوم میں سے نئے لوگ تیار کررہا ہے جنھوں
نے یسوع کے خون سے رہائی پائی ہے۔ ہر شخص جو توبہ کرتا اور یسوع پر ایمان رکھتا
ہے۔وہ خدا کی مقدس کلیسیا کا رکن بن جاتا ہے۔ اور وہ نجات اور ہمیشہ کی زندگی پاتا
ہے۔ افیسوں 2:15
اس کی انجیل بچوں ، عورتوں اور مردوں کے لئے خوشخبری ہے۔اس
کے پیغام تمام ملکوں اور ثقافتوں کی حدود سے ماورا ہیں۔اس کے شاگرد ایک ہی پیغام
پھیلاتے ہیں۔ چاہے کوئی یہودی ہو یا غیر یہودی آزاد ہو یا غلام، عورت ہو یا مرد،سب
میسح میں ایک ہیں۔ گلتیوں 3:28
حقیقی معنوں میں یہی عالمگیر پیغام اور مذیب ہے۔
تمام انسانوں نے گناہ گار ہیں۔ ہر کسی کو گناہوں سے معافی،
نجات اور ہمیشہ کی زندگی کی ضرورت ہے۔ لیکن کوئی بھی اس قابل نہیں ہے۔ لیکن خدا
باپ ہمیں بلکل فری میں یہ پیشکش کرتاہے۔ اور وہ بھی صرف اور صرف یسوع مسیح ناصری
کے زریعے سے۔ آمین
آخر میں نجات ہر مرد، عورت اور بچے کو برابر حاصل ہوتی ہے۔
لیکن صرف یسوع پر ایمان لانے سے۔ لیکن ہم یسوع مسح کی قربانیوں کو یاد کرنےس ے اور
توبہ کرنےسے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ یسوع نے ہم سب کے لئے جان دی یہاں تک کہ اپنے
دشمنوں کے لئے بھی، اب ہمیں انتخاب کرنا ہے زندگی اور موت میں سے۔
مترجم: آصف کلیم جمیل
Translated by: Asif Kaleem Jamil
[PDF Copy]
موازنہ کریں:
- Salvation for All - (The Good News announced by Jesus of Nazareth offers salvation and life to men and women of every nation and people)
- The Gospel Message - (Jesus summoned his disciples to proclaim the Good News of his Kingdom to every inhabited corner of the Earth)
Comments
Post a Comment