مسیح آتا ہے Messiah Arrives

 "خدا کی بادشاہی مسیح کے دور میں آتی ہے جس کا آغاز دریائے یردن میں بپتسمہ سے  ہوا" مرقس 1: 1-3

مرقس کی انجیل عبرانی بائبل کے حوالے کی بنیاد پر اعلان کرتی ہے۔ جو کہ ہمیں یوحنا بپتسمہ دینے والے کی منادی کے لئےصحیفہ کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔ اور یسوؑع کے اس دنیا کے مشن کے لئے جگہ تیار کرتی ہے۔ اس طرح سے مرقس کے کام کی تکمیل ہوتی ہے۔ یہ آدمی جو ناصری تھا اصل میں مسیحا تھا اور ہمیں بچانے والا تھا جس کا وعدہ اسرائیل کے خدا نے صحیفہ میں کیا تھا۔ یہ اعلان واضع اور مضمر تھا اور ایک موسم کی تکمیل کا لمبا انتظار جسکا یوحنا بپتسمہ دینے والے کے ظہور سے آغاز ہوا۔  عبرانیوں 1:1   ، مکاشفہ 1: 1-3

Swat, Pakistan - Photo by asad on Unsplash
[سوات ، پاکستان-تصویر کے کاپی رائٹ asad on Unsplash]

اس حوالے میں یونانی لفظ جس کا ترجمہ "شُروع یا آغاز"، یونانی زبان میں مرقس کی کتاب کا پہلا لفظ ہے۔ یوحنا کا ظہور خداوند کی بادشاہت کی خوشخبری کی بشارت دیتا ہے۔

مرقس 1:1-3

 یسوع مسیح کی انجیل کی شُروعات، جیسا کہ یسعیاہ نبی کی کتاب میں لکھا ہے۔"تجھ سے پہلے میں اپنا پیغمبر بھیجوں گا۔جو تیری راہ تیار کرے گا۔ بیابان میں کوئی پکُار رہا ہے۔خداوند کے لئے راہ تیار کرو۔اسُ کے لئے سیدھے راستے بناؤ۔

اس کے علاوہ دوسرے نئے عہد نامے کے حوالے بھی انجیل کی شروعات کے ساتھ یوحنا بپتسمہ کا تعلق بتاتے ہیں۔ وہی ایک تھا جس نے مسیح کے لئے راستہ بنایا جو کہ مسح کیا گیا تھا۔ 

یونانی زبان کا لفظ "شرُوعات یا آغاز" اس کا زکر یا بازگشت تکوین کی کتاب میں بھی ہے۔

پیدائش کی کتاب باب 1:1 "ابتداؑ میں خدا نے آسمان اور زمین کو خلق کیا"

یوحنا 1: 1-3 "ابتداؑ میں کلام تھا اور کلام خدا کے ساتھ تھا اور کلام ہی خدا تھا۔کلام شروع میں خدا کے سا تھ تھا۔سب چیزیں اسُی کے وسیلے سے پیدا کی گیئں۔اور کوئی چیز بھی ایسی نہیں جو اس کے بیغیر پیدا کی گئی ہو" 

اعمال 1: 21-22 "یہ ضروری ہے کہ یسوع کے ہمارے ساتھ آنے جانے تک۔ یعنی یوحنا کے بپتسمہ سے لے کراُس کے ہمارے پاس سےاُوپر اُٹھائے جانے تک جولوگ برابر ہمارے ساتھ رہےاُن میں سےایک شخص چُن لیا جائے جو ہمارے ساتھ اُس کے جی اُٹھنے کا گواہ بنے۔"  اعمال کی کتاب باب 36:10

یسوع کی زندگی، موت اور جی اٹھنا نئی تخلیق اور انسانیت کی رہائی کے وعدے کا آغاز ہے۔ اس کی آمد بھی عالمگیر تھی۔ اس کا کام تمام آدمیوں کے لئے خوشخبری تھی۔ رومنز 8: 20-23 مکاشفہ 14:3 

یونانی لفظ گاسپل کا ترجمہ" خوشخبری ہے۔

نئے عہد نامے میں یہ تمام الفاظ یسعیاہ نبی کی کتاب سے اخذ کیے گئے ہیں۔ 

اُس کے خوُبصورت پاؤں پہاڑیوں پر ایک خوشخبری ہے۔ جو کہ امن کی نشانی، خوشخبری لاتی ہے، اور برکات، اور نجات کے ساتھ بادشاہ کی آمد ہے۔

یسعیاہ 52:7 ،  61: 1-3 

یسوع مسیح کی خوشخبری کا اعلان "خدا کی بادشاہی اور نجات کے وعدے اور آمد کی نشانی ہے۔ 

مسیح یا مسح کیا ہوا اس کا آخری عہدہ نہیں تھا۔ اسریئیل کا مسیحا، وہ یوسف کا بیٹا، اور یسوع مسیح ناصری یعنی ناصرت کا رہنے والا۔

مسیحا  Messiah 

خُدا کا عبرانی میں نام    

    “  YHWH “

زبُور کی کتاب 20:89 

پہلی صدی میں یہودیت "خدا کا بیٹا " کو شاہی اہمیت دی جاتی تھی۔ جو کہ داؤد بادشاہ کے ساتھ وعدہ تھا۔ یہ شاہی وراثت تھی جو مسیح کے آنے کے ساتھ پوُری ہونی تھی۔ جب داؤد باشاہ کی یروشلیم میں جانشینی عطا کی تھی۔سیمویل 14:7 ، زبور 2 : 6-9

یسعیاہ 3:40 "کسی کی آواز سنائی دیتی ہے: بیابان میں خُدا کے لئے راہ تیار کرو: صحرا میں میں ہمارے خدا کے لئے  شاہراہ ہموار کرو۔

ملاکی 1:3 "دیکھو میں ایک پیغمبر بھیجُوں گا۔ وہ میرے آگے راہ تیار کرے گا۔ تب خداوند جسکے تُم طالب ہوناکہاں اپنی ہیکل میں آجائے گا۔ او اس وقت عہد کا پیغمبر جس کے تُم آرزومند  ہو آجائے گا۔" خداند فرماتا ہے۔ 

خروج کی کتاب میں صیحح لکھا ہے ۔ اسرائیل کے ساتھ بیابان میں حفاظت کا وعدہ۔ اور اس کو وعدے کی سرزمین کی طرف لے کر جانا۔ یسوع اسرایئل کا نمائندہ تھا۔ اور بہت بڑا قانون ساز تھا۔ جو کہ بیابان میں سے گزرگا بنا سکتا تھا اور اسرائیلیوں کو خدا کی بادشاہت والی سرزمین میں لے جاسکتا تھا۔ 

خُدا کا منصوبہ انسانیت کو گناہ، غلامی اور موت سے رہائی یسوع مسیح کی زندگی میں ظاہر ہوا۔ خُدا کا منصوبہ اسرایئلی قوم سے بھی بڑا تھا۔ اور اس تمام علاقوں سے جو کہ فلسطین کی سرحدوں تک جاتا تھا۔ یسوع کا راج تمام قوموں تک پہنچے گا۔ زمین کی آخری حدوں تک اور تمام غیر قوموں تک جو اپنی امید یسوع میں تلاش کرتے ہیں۔ آمین

آصف کلیم جمیل

پاکستان

Translated by: Asif Kaleem Jamil

Street No9 House No 3787 P-82

Barkatpura Faisalabad 38090

Pakistan  92 306 713000964 

Asifkal08@gmail.com 


[PDF Copy]

موازنہ کریں:

  • Salvation for All - (The Good News announced by Jesus of Nazareth offers salvation and life to men and women of every nation and people)


Comments

POPULAR POSTS

Héritiers de l'Alliance

New Covenant in the Spirit